؞   اعظم گڑھ کے شخص نے کالے جادو سے بچنے کے لئے اپنے معصوم بیٹے کی بلی چڑھائی
۱۳ جنوری/۲۰۱۶ کو پوسٹ کیا گیا
اعظم گڑھ/ رائے گڑھ(حوصلہ نیوز): اعظم گڑھ کے ایک 38 سالہ شخص کو چھتیس گڑھ پولیس نےدوشنبہ کو گرفتار کرلیا۔ اس شخص پر الزام ہے کہ اس نےکالا جادو سے چھٹکارہ پانے کے لئے اپنے 14سال کے بیٹے کا سرکاٹ کر بلی چڑھا دی۔
یہ شخص اعظم گڑھ میں اہرولہ بلاک کے تحت چھٹونا گاؤں کا رہنے والا ہے لیکن پچھلے دس سال سے چھتیس گڑھ کے رائے گڑھ ضلع میں کام دھندہ کے سلسلے میں مقیم تھا۔
خبررساں ایجنسی پی ٹی آئی نے چھتیس گڑھ پولیس کے حوالے سے خبر دی ہے کہ یہ سنسنی خیزواردات پچھلے 7جنوری کو رائے گڑھ ضلع کےگورگھا نامی گاؤں کے باہر پیش آئی۔ ملزم رن وجے بھارتی اس گھنونی حرکت کے بعد اپنے آبائی وطن اعظم گڑھ فرار ہوگیا تھا۔ پولیس نےبالآخر اعظم گڑھ میں واقع اس کے گاؤں سے اس کو گرفتار کیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ بچے ک سر کاٹے جانے سے پہلے وہاں پوجابھی کی گئی کیوں کہ جائے واردات سے اگربتی، مٹی کا دیا، پھول وغیرہ ملے تھے۔ پولیس نے واردات میں استعمال کئے گئے دھار دار ہتھیا ر اور ایک شراب کی بوتل بھی جائے واردات سے برآمد کی ہے۔
ملزم رن وجے نے پولیس کو بتایا کہ وہ دس سال پہلے رائےگڑھ جندل اسٹیل میں کام کی غرض سے آیا تھا جہاں کچھ دن بعد وہ ٹھیکے دار بن گیا لیکن اس کو مسلسل کاروبار میں گھاٹا ہوتا رہا ۔ چوں کہ اس کے گاؤں میں کالے جادو کا کافی رواج تھا اس لئے اس نے سوچا کہ ہوسکتا ہے اس کے اثر سے اس کی ذاتی اور کاروباری زندگی میں مسلسل نقصان ہورہاہے۔رن وجے نے فیصلہ کیا کہ وہ اپنے 14سالہ بیٹےچندن کی بلی دینے کافیصلہ کیا۔رن وجے کے چھ بیٹے تھے جس میں سے چندن چوتھے نمبر پر تھا۔ اس نے چندن کی ماں ودوسرے بیٹوں کو پہلے ہی گاؤں بھیج دیا تھا۔ پولیس نے اس کے خلاف قتل کا مقدم درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔

0 لائك

0 پسندیدہ

0 مزہ آگیا

0 كيا خوب

1 افسوس

0 غصہ


 
hausla.net@gmail.com : ؞ ہم سے رابطہ کریں

تازہ ترین
سیاست
تعلیم
گاؤں سماج
HOME || ABOUT US || EDUCATION || CRIME || HUMAN RIGHTS || SOCIETY || DEVELOPMENT || GULF || RELIGION || SPORTS || LITERATURE || OTHER || HAUSLA TV
© HAUSLA.NET - 2024.